لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرز کا 29 واں اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت برسٹرنبیل اعوان،سپیشل سیکرٹری سلوت سعید،مینیجنگ ڈائریکٹرپنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹر کرن خورشید،زاہدالرحمن باٹھہ ودیگربورڈ آف ڈائریکٹرز
نے شرکت کی۔ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹرکرن خورشیدنے صوبائی وزیر صحت کو اجلاس کے ایجنڈانقات پربریفنگ دی۔اجلاس کے دوران بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اٹھائیسویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔اجلاس میں دو مختلف سکیموں میں ڈاکٹرز کے قرضوں میں 7لاکھ روپے سے 10لاکھ روپے اور 25لاکھ روپے سے 35لاکھ روپے تک کی حد بڑھادی گئی اورمختلف قوانین میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرزکیلئے مزید آسانیاں پیداکرنے کیلئے نئی سکیموں پر کام کیاجائے۔بلڈ بنکس اور میڈیکل لیبز کیلئے آسانیاں پیداکی جائیں۔صحت کے مختلف شعبہ جات میں بھی مزید مواقع پیداکئے جائیں۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد بے روزگارڈاکٹرز کیلئے روزگارکی بے پناہ آسانیاں پیداکرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے گذشتہ دوسال کے دوران ڈاکٹرز کوریکارڈ بلاسوودقرضے جاری کئے گئے۔حکومت پنجاب نے ڈاکٹرز کیلئے اپنے ذاتی کاروبارکے قرضوں میں رقم کی معیادکوبڑھادیاہے۔اب ڈاکٹرز بلاجھجک پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن سے بلا سودقرضے لے کراپنا کاروبار چلاسکتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ڈاکٹرز کیلئے روزگارکے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداکئے جارہے ہیں۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو زیاد ہ سے زیادہ ڈاکٹرز کیلئے
آسانیاں پیداکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قرضوں کی رقم میں اضافے سے ڈاکٹرز کوانتہائی سہولت حاصل ہوگی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ محکمہ صحت نے پہلی بارڈاکٹرز کی سوفیصدمیرٹ پر ریکارڈ بھرتی کی۔پنجاب ہیلتھ فاؤڈیشن کو ڈاکٹرز کیلئے زیاد ہ سودمندبنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔