ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سرخ مرچوں کے استعمال سے عمر میں 10 سال تک کا اضافہ لائبریری آف سائنس جرنل میں شائع رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ماہرین نے کہاہے کہ سرخ مرچوں کے استعمال سے انسان کی عمر میں 10 سال تک کا اضافہ ہوتا ہے۔لائبریری آف سائنس جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سرخ مرچوں کا باقاعدہ استعمال عمر میں 13 فیصد تک اضافہ کرتا ہے۔

امریکی رپورٹ کے مطابق ایسے افراد جو باقاعدگی سے سرخ مرچیں استعمال کرتے ہیں، وہ استعمال نہ کرنے والوں سے 13 فیصد لمبی عمر پاتے ہیں۔اس تحقیق میں 16000 ہزار بالغ افراد کی 1988 سے 1994 تک کے کھانے کی تفصیلات اور صحت کی دیگر معلومات کو مد نظر رکھا گیا اور اس کے بعد اگلے 18 سالوں تک ان افراد کی مزید معلومات جمع کی جاتی رہیں۔تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو باقاعدگی سے سرخ مرچیں کھاتے رہے ان میں شرح اموات 22 فیصد اور جو اس سے اجتناب کرتے رہے ان میں یہ شرح 33 فیصد رہی ۔تحقیق میں شامل شرکا میں سے اکثر سرخ مرچوں کا استعمال کھانے میں کرتے رہے جبکہ کچھ سرخ مرچوں کو ویسے ہی کھا جاتے تھے۔ماہرین نے شملہ مرچ کو صحت کے لیے زیادہ مفید پایا ہے، یہ کوئی پہلی بار نہیں جب ماہرین نے مرچوں خاص طور پر شملہ مرچ کے استعمال کو مفید قرار دیا ہو۔جرمنی کے ماہرین نے چھاتی کے کینسر کے خلیوں کو مرچوں کے اجزا سے ختم کرنے کی کوشش کی بھی کی ہے۔مرچوں کو تیزی سے فیٹس کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، مختلف اقسام کی مرچوں میں پرو اے، بی اور سی وٹامنز بھی ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…