استعمال واحد شرط جھریوں سے نجات میں مدد دینے والے آسان گھریلو ٹوٹکے

23  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو اپنے چہرے پر جھریاں دیکھنا کس کو اچھا لگتا ہوگا ؟ خاص طور پر اگر عمر بھی زیادہ نہ ہو یا درمیانی عمر ہو۔ تام ان جھریوں کو چھپانے یا ختم کرنے کے لیے مہنگی کریموں اور طبی طریقہ کار کو اپنانا چاہتے ہیں؟اگر ہاں تو اس سے پہلے

ان قدرتی نسخوں کو بھی آزما کر دیکھ لیں ہوسکتا ہے یہ آپ کے لیے کافی موثر ثابت ہوں۔انڈے کی سفیدیکسی چھوٹے ڈونگے میں کئی انڈوں کی سفیدی کو مکس کرلیں۔ اس مکسچر کا مساج اپنی جلد پر کریں، اور پھر کم از کم پندرہ منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں اور انڈوں کی سفیدی میں شامل قدرتی وٹامن بی اور وٹامن ای کو جھریوں پر قابو پانے کا کام کرنے دیں۔ زیتون کا تیل قدرتی زیتون کا تیل آپ کی جلد کو ملائم اور لچکدار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اپنے چہرے پر سونے سے قبل زیتون کے تیل کے چند قطروں کا مساج کریں اور نرم تولیے سے صاف کردیں۔ جب صبح آپ سو کر اٹھیں گے تو جلد نرم اور صحت مند نظر آئے گی۔ مساج اپنے کسی پسندیدہ لوشن کو لیں، چند منٹ تک اپنے چہرے پر نرمی سے اس کا مساج کریں۔ زیادہ توجہ متاثرہ حصوں جیسے گردن، آنکھوں کے نیچے اور کہنی پر دیں۔ اس کا ایک اور علاج بھی ہے یعنی کسی اچھی جگہ سے فیشل کرانا جو فائدہ مند بھی ثابت ہوتا ہے۔ پھل اور سبزیاں تازہ پھل اور سبزیاں وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کی جلد کو گداز بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جلد چمکنے لگی ہے۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا جوس خود بناکر پینے کو عادت بناکر بھی آپ یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لیموں کا عرق ایک لیموں کے ٹکڑے کریں اور اس کے عرق کا مساج چہرے پر موجود جھریوں پر کریں۔ لیموں میں موجود تیزابیت جلد کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ جھریوں کا نمایاں ہونا کم ہوجاتا ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…