اسلام آباد(این این آئی) وفاقی کابینہ نے زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی کابینہ نے زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ترجمان کے مطابق دواں کی قیمتیں
غیر یقینی حد تک کم تھیں، قیمتیں کم ہونے کے باعث یہ دوائیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں تھیں ۔ترجمان نے کہا کہ کچھ نان آفیشل چینل بلیک میں غیر معیاری اور زیادہ قیمتوں پر دوائیں فروخت کر رہے تھے، ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے لائیو سیونگ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات دیں،ادویات کی عدم دستیابی کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا گیا۔ترجمان کے مطابق کابینہ نے ہائی بلڈ پریشر میں استعمال ہونے والی فورسمائڈ،گلوسما کے لئے ایکٹیذولیمائڈ ، بلڈ پریشر کم کرنے والی ٹیبلٹس ہائڈریلیزائن کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے ایٹروپائن سلفیٹ انجیکشن اورکینسر اور ہارٹ ایمرجنسی کی ادویات میں بھی اضافے کی منظوری دیدی گئی۔