پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بڑی تعداد میں طلبہ،اساتذہ اور سٹاف میں کورونا کی تصدیق، کئی کلاس رومز سیل

22  ستمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی )پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 51 طلبہ، 3 اساتذہ اور ایک اسٹاف ممبر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف اداروں کے 9 کلاس رومز کو سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 51 طلبہ، 3 اساتذہ، ایک سٹاف ممبر میں

کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف اداروں کے 9 کلاس رومز کو سیل کر دیا گیا۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 ہزار 887 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، سیکنڈری سکولوں میں 6168 بچوں کے کورونا ٹیسٹ منفی اور 41 کے پازیٹو آئے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ہائر سیکنڈری اداروں میں 20 ہزار 178 کے منفی اور 12 کے نتائج مثبت آئے جبکہ یونیورسٹیوں میں اب تک 1770 کے کورونا ٹیسٹ منفی اور ایک کا مثبت آیا، اسی طرح مدرسوں میں کیے جانے والے سب ہی 154 کے ٹیسٹ نتائج منفی آئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 327 اداروں سے 6538، گجرات میں 39 اداروں کے 1980، فیصل آباد میں 8 اداروں ، ننکانہ صاحب میں 11 اداروں سے 685، بھکرمیں 5 اداروں سے 323، لودھراں میں 18 اداروں سے 688، گوجرانوالہ میں21 اداروں سے 787 اور بہالپور میں 14اداروں سے 958 سیمپلز لئے گئے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ لاہور میں 2، گجرات میں 6، بھکر میں 1، لودھراں 1 گوجرانوالہ اور بہالپور میں 2 اسکولوں کے ایک ایک کلاس رومز کو سیل کیا گیا۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کے لیے ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں، تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر

کھولنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے مسلسل عمل درآمد یقینی بنانا لازم ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…