جمعہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کے نئے پہلوئوں نے سائنسدانوں کو دنگ کردیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڈاپسٹ(این این آئی)یورپی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کرونا وائرس ان حالات میں بھی اپنا تحفظ کرسکتا ہے جس میں دیگر جراثیم ہار مان لیتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہنگری میں ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے کورونا وائرس کو ایک سوئی کے سرے سے

دبا کر جاننے کی کوشش کہ کتنی طاقت سے یہ کسی غبارے کی طرح پھٹ سکتا ہے۔تحقیق کے دوران سارس کوو 2 کے ایک ذرے کو لیا گیا جو کہ محض 80 نانو میٹرز چوڑا تھا اور نانو سوئی کو استعمال کیا گیا جس کا سرا اس سے بھی چھوٹا تھا۔اس سرے سے وائرس کو دبایا گیا اور دریافت ہوا کہ وہ کسی الاسٹک کی طرح کام کرتا ہے یعنی دبانے کے بعد جب چھوڑا جاتا ہے تو وہ ایک بار پھول جاتا۔محققین نے سو بار ایسا کیا اور ہر بار یہ ذرہ اپنی شکل برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ وائرس حیران کن حد تک مزاحمت کرتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے بلکہ آن لائن جاری کیے گئے۔درحقیقت یہ نیا وائرس مسلسل سائنسدانوں کو اپنی منفرد ساخت سے حیران کررہا ہے۔اس تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ نوول کورونا وائرس انسانوں کو واقف وارئسز میں سب سے زیادہ لچکدار ہے اور اس کی شکل کو بگارنے سے اس کی ساخت اور اندر موجود مواد پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس کی مکینیکل اور خود کو ٹھیک کرنے کی خصوصیات ممکنہ طور پر مختلف ماحولیاتی عناصر میں ڈھلنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…