کراچی(این این آئی)نیم بے شمار فوائد کا حامل قدرت کا بیش بہا تحفہ ہے، یہ چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے ہر لحاظ سے بہترین ہے۔ایک تحقیق کے مطابق نیم چہرے کے داغ دھبے اور دانے ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ماہرین طب کے مطابق نیم کے چند خشک پتوں کو
پیس کر سفوف بنالیں۔نیم کے پتوں کے سفوف میں عرق گلاب یا پانی ملا کر چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں، یہ ہر قسم کے کیل مہاسوں کو ختم کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔ماہرین کے مطابق نیم کے تیل کو روز رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں توکچھ ہی دنوں میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔نیم ے پتے خواتین کے حسن و جمال کو برقرار رکھنے، چہرے کی جھریوں کے خاتمے اور چمک دار جلد کے لیے بھی استعمال ئے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق نیم کا تیل بالوں کی خشی دور اور انہیں لمبا رنے میں بھی معاون ہے، بالوں کو مضبوط اور صحت مند کرنے کیلئے نیم کے تیل سے بالوں کی جڑوں میں مالش کریں۔