جمعہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2024 

کورونا کے جعلی کیسز کا ڈیٹا فراہم کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 19  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں کورونا کے جعلی کیسز کا ڈیٹا فراہم کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اب تک ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی طرف سے

کورونا ڈیش بورڈ پر جعلی ڈیٹا اپ لوڈ کیا گیا۔لاہور کے 8 ٹاؤنز کی ٹیموں کی طرف سے جعلی ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔ان ٹاؤنز میں راوی ٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن،گلبرگ،عزیز بھٹی ٹاؤن، نشتر،شالامار اور واہگہ ٹاؤن شامل ہیں۔یہ جعلی ڈیٹا 23 اگست 2020 سے 31 اگست کے درمیان اپ لوڈ کیا گیا۔تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر عاقب نذیرکو انکوئری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ سات دن کے اندر جعلی ڈیٹا اپ لوڈ کرنے والوں کا تعین کریں گے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 645 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 645 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 031 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہو گئی،اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 92 ہزار 044 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362، پنجاب میں 98 ہزار 272 خیبرپختونخوا 37 ہزار 270، اسلام آباد میں 16 ہزار 086، بلوچستان میں 14 ہزار 138،

آزاد کشمیر 2 ہزار 491 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 412 تعداد ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…