سونف کے بے پناہ فوائد ہیں اور اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور رکھنی چاہئے، یہ بچوں کے کئی امراض میں مفید ہے۔ دودھ میں سونف پکا کر بچوں کو پلانے سے پیٹ میں نہدرد ہوتا ہے نہ گیس بنتی ہے۔ آج کل چھوٹے بچوں کی نظر بھی کمزور ہو رہی ہے اس کیلئے تھوڑی سے سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیں وہ چلتے پھرتے کھا لیں گے۔
اس سے نظر کی کمزوری بھی دور ہو جائے گی اور معدے کو بھی طاقت ملے گی۔ صبح چائے کا چمچ بھر سونف کھانے سے بینائی تیز ہوتی ہے۔ پرانے نزلہ کیلئے عموماََ خواتین رات کو سوتے وقت ایک بڑا چمچ سونف اور گیارہ بادام کھلاتی ہیں ا س سے نزلہ دور ہوتا ہے اور دماغ میں تری آتی ہے۔ اس کے فوراََ بعد چائے ، دودھ یا پانی نہیں پینا چاہئے۔ کچھ لوگوں کا ہاضمہ خراب رہتا ہے اور اسہال کی تکلیف سے نڈھال ہوتے ہیں۔ جہاں کچھ کھایا، پیٹ میں درد ہو گیا۔ انہیں چاہئے کہ سونف میں تھوڑی سی چینی ملا لیں اور صبح شام ایک چھوٹا چمچ کھائیں اس سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے اگر بیل گری مل جائے تو وہ بھی برابر وزن کر کے ملالیں جلدی فائدہ ہو گا۔ جرمنی میں چھوٹے بچوں کو اکثر دوائی نہیں دی جاتی بلکہ انہیں سونف کا پانی پلایا جاتا ہے ، سونف بازار میں عام دستیاب ہیں، سونف کا پانی ابل کر پلانے سے بچے کئی تکلیفوں سے نجات پا لیتے ہیں۔
بہت سے لوگوں کا رنگ اکثر خراب ہو جاتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ چہرے کی رونق ماند پڑ جاتی ہے۔ کالج، یونیورسٹی اور آفس جانے والی لڑکیاں اور خواتین کو اس مشکل کا سب سے زیادہ سامنا ہوتا ہے۔ سورج کی دھوپ براہِ راست چہرے، ہاتھ اور پاؤں پر پڑتی ہے جس سے چہرے کی رونق برقرار نہیں رہتی۔آج ہم آپ کو ایک ایسی چیز بتانے والے ہیں جس سے آپ کا رنگ بالکل صاف ہو جائے گا۔ جب کہ آپ کو یہ بنانے کے لیے انتہائی آسان اشیاء کی ضرورت ہو گی جو یقیناً آپ کے کچن میں موجود ہوں گی۔
* دو سے تین چھوٹی الائچی
* ایک کھانے کا چمچ سونف
* آدھے کھانے کا چمچ سفید زیرہ
* ایک چھوٹا ٹکڑا دارچینی
نیم گرم پانی ایک گلاس میں لیں، اس میں تمام اجزاء شامل کرلیں، اس کے بعد اچھی طرح چمچ سے ہلا لیں۔ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پانی کو ڈھانپ کر رکھ دیں۔اس کے بعد تمام اجزاء کا عرق نکل آئے گا اور پانی اپنا رنگ تبدیل کر لے گا۔ اس کے بعد چھنی سے چھان کر پانی الگ کر لیں اور رات سونے سے پہلے پی لیں۔واضح رہے چھوٹی الائچی رنگ نکھارنے کے لیے بہترین ہے، سونف معدہ کی گرمی ختم کرے گی جس کی وجہ سے آپ کے چہرے پر ایکنی نہیں ہو گی، سفید زیرہ نظام انہضام کو بہتر بنائے گا جبکہ دارچینی جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں بہترین ہے۔