میڈرڈ (این این آئی)ہسپانوی دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے پھیلا کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق علاقائی حکومت نے اس مہلک انفیکشن کے پھیلا ئوکی شرح میں تیز رفتار اضافے کے پیش نظر صورتحال کو بہت سنگین قرار دے دیا ۔ ملکی وزیر اعظم پیدرو سانچیز پر حالات سے نمٹنے اور فیصلہ کن اقدامات کے لیے غیر معمولی دبا ئوہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے
دوران میڈرڈ کے مختلف علاقوں میں اتنے زیادہ نئے کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں کہ ان کی شرح ایک ہزار متاثرین فی ایک لاکھ شہری بنتی ہے۔ علاقائی ہسپتالوں میں ہر پانچواں مریض کورونا وائرس کا شکار ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ عوام کے آپس میں سماجی رابطوں اور گھروں سے باہر نکلنے پر سخت پابندی لگا دے۔ اسپین کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ یورپی ممالک میں سے ایک ہے۔