بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اب “سردی ، زکام اور کرونا وائرس ” کا موسم بن سکتا ہے، عالمی ماہرین کا خوفناک انکشاف

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں کا خیال ہے کہ سردی اور زکام کا موسم اب “سردی ، زکام اور کورونا وائرس ” کا موسم بن سکتا ہے۔لبنان اور قطر میں سائنسدانوں کے تحقیقاتی مقالے کے مطابق معتدل موسم والے علاقوں میں سردیوں کے دوران کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس کا پھیلاؤ بہت تیز تھا۔اگر یہ پیٹرن جاری رہا تو یہ وائرس کا ہر سال سردیوں میں تیزی سے پھیلے گا

اور یہ زکام اور سانس کی دیگر بیماریوں کی طرح ایک موسمی بیماری بن سکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ موسمی وائرس مثلاً زکام اس لیے سردیوں میں زیادہ ہوتاہے کیونکہ لوگ زیادہ تر وقت بند جگہوں پر ایک دوسرے کے قریب گزارتے ہیں اور انسان کی قوت مدافعت بھی سردیوں کے دوران کمزور ہوتی ہے جب کہ زکام کا وائرس کم درجہ حرارت میں زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔کورونا وائرس کے حوالے سے دستیاب تازہ ترین معلومات بتاتی ہیں کہ یہ وائرس بھی زکام کے وائرس کی طرح ہی پھیلتا ہے۔لبنان کی امریکن یونیورسٹی آف بیروت کے ڈاکٹر حسن زراکت کا کہنا ہے کہ “دستیاب معلومات کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کووڈ 19 ایک موسمی بیماری بن جائے گی۔”تاہم محققین کا خیال ہے کہ یہ اسی صورت ممکن ہوگا جب ہم اس وائرس کے خلاف مجموعی قوت مدافعت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں جو کہ وائرس سے متاثر ہو کر یا ویکسین کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ڈاکٹر زراکت کہتے ہیں کہ کورونا وائرس ہر سال پھیلے گا اس لیے عوام کو اس وائرس کے ساتھ زندہ رہنا سیکھنا ہو گااور اس سے بچنے کے لیے ماسک پہننے، سماجی دوری، صفائی اور اجتماعات سے بچنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…