پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نئی سائنسی تحقیق مختصر واک کرنے کے بھی حیران کن فوائد

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایک سائنسی تحقیق کے مطابق صرف دو منٹ کی ورزش بھی دماغی افعال کو بہتر بنانے، اعصابی نظام کو صحت مند رکھنے اور یاداشت کو قائم رکھنے کے لیے کافی ہے۔ محققین نے ماضی میں کی جانے والی تحقیق میں دیکھا تو اس میں بھی یہی بتایا گیا تھا کہ جتنی بھی

ورزش کرلی جائے یہاں تک کہ ایک مختصر واک(پیدل چلنا) بھی 18سے 35 سال کی عمر کے افراد کے دماغی صحت کے لیے مناسب ہے۔اس حوالے سے برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروسز نے سفارش کی ہے کہ بالغ افراد کو ہفتے میں کم از کم دو گھنٹے کی متعدل جسمانی سرگرمی (چلنا پھرنا اور ہلکی ورزش) کرنا چاہیے۔لیکن سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر اس سے بہت کم بھی ایسا کیا جائے تو وہ بھی کافی مناسب اور صحت کے لیے بہتر ہے۔اس تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ ورزش کو اس لیے بہتر پایا گیا کیونکہ یہ دماغ کے لیے بہت اچھی چیز ہے اور ورزش سے اعصابی خلیے زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں اور یہ ڈوپامائن (دماغ میں پایا جانے والا ایک مرکب) کی سطح کو بڑھاتا ہے جس سے لوگوں کی یاداشت اور کسی چیز پر توجہ مرتکز کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔جب محققین نے مختصر ورزش کے بعد لوگوں کا جائزہ لیا تو ان کے اندر بہتری پر مبنی یہ صلاحتیں دو گھنٹے تک پائی گئیں، جبکہ محققین کا کہنا ہے کہ اگر شدید ورزش کی جائے تو اس کے اثرات زیادہ دیرپا اور طویل البنیاد بہتری کا سبب بنتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…