جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا آغاز،140 ملین آبادی کی سکریننگ،پازیٹو مریضوں کا مفت علاج کرنے کا شاندار اعلان

datetime 15  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت ملک میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا آغاز کر رہی ہیں ، اس کے ذریعے 140 ملین آبادی کی سکرین ہوگی اور اور جن کا پازئٹو آئے گا ان کا حکومت مفت علاج کرے گی اور جب نیگٹو نہیں ہوتا اعلاج جاری رہے گا۔ حکومت کی موثر حکمت عملی اور صوبائی حکومتوں ، مسلح افواج اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے ٹڈی دل کی موجودگی

کو 61اضلاع سے کم کرکے دو اضلاع تک محدود کردیا گیاہے پچھلے سال ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایک ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ اس سال 26 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔اکتوبر کے وسط تک آئندہ سیزن کے لئے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کردیا جائے گا۔ آن خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد اور پارلیمانی سیکرٹری امیر سلطان نے پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ڈاکٹر نوشین حامد کے ہیپاٹائٹس کے جواب پر کہا کہ ہیپاٹائیٹس کے مفت علاج کا سلسلہ ہمارے دور میں پنجاب حکومت نے شروع کیا تھاپی کے ایل آئی کی چھتری تلے پنجاب کے ہر ضلع میں ہیپاٹائیٹس کے تدارک کے فلٹر کلینکس قائم کیے گئے تھیان فلٹرز کلینکس پر مریضوں کوٹیسٹوں اور ادویات کی فری سہولت میسر تھی موجودہ حکومت کے دور میں اس منصوبے کو بند کردیا گیا ہیلاکھوں لوگ ہیپاٹائیٹس جیسے موذی مرض کے مفت علاج کی سہولت کا فائدہ اٹھا رہے تھے وہ اب لاوارث چھوڑ دئیے گئے ہیں پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب حکومت کا تھا جو اب بند کردیا گیا ہے،پنجاب حکومت سے اس منصوبے کو بند کرنے کی وجوہات اور معلومات لیکر ایوان کو آگاہ کروں گی،صنعت و پیداوار کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے نقصانات میں 50 فیصد

کمی آئی۔ ہیانہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مل کے آپریٹنگ نقصانات 120ارب روپے ہیں کیونکہ یہ مل بند ہے،13ارب روپے کی واجبات اور پنشن تھی،جسے ادا کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ نقصان میں جانے والے اداروں کو ری آرگنائز کیا جا رہا ہے اور ان کی تنظیم نو کی جارہی ہیوقفہ سوالات میں وزیر مزہبی امور کی طرف سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ حج اسکیم 2020 کے تحت

جمع کرائی گئی رقوم پر حکومت نے کوئی سود وصول نہیں کیاتمام رقوم براہ راست بینکوں میں جمع کرائی گئی تھیں یہ رقوم بینکوں کی طرف سے شرعی نفع بخش کھاتہ جات میں جمع کرا دئے گئے تھیجس سے 4 سو 95 اعشاریہ 232 ملین روپے حاصل ہوئیحاصل شدہ رقم پلگرمز ویلفئر فنڈ میں منتقل کر دی جاتی ہے قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ یہ رقم حجاج کی تربیت،حج مواد کی اشاعت اور

حج آگاہی مہم پر خرچ ہوتی ییویکسین و ادویات اور آئی ٹی کے سامان کی خریداری بھی اسی رقم سے ہوتی ہیپاکستان میں ڈائریکٹوریٹ آف حج اور ڈائریکٹوریٹ آف حج جدہ کی آپریشنل لاگت بھی اسی رقم سے پوری ہوتی ہے قومی اسمبلی وقفہ سوالات وزارت آبی وسائل نے تحریری طور بتایا گیا کہ گزشتہ دس سال کے دوران سیلاب سے بچائو کے منصوبوں پر اخراجات 2010 سے 2020

تک سیلاب سے بچائو کے منصوبوں کیلئے 7ارب 52 کروڑ روپے مختص کئے گئیدس سال کے دوران 5ارب 58 کروڑر روپے کے فنڈز جاری ہو سکے۔ تحریری جواب کے مطابق پنجاب میں 2 ارب 7 کروڑ، سندھ میں 1ارب 78 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔کے پی کے 60 کروڑ 82لاکھ روپے، بلوچستان میں 46 کروڑ 62 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔ گلگت بلتستان میں 11کروڑ 85 لاکھ، سابق

فاٹا میں 30 کروڑ 99لاکھ روپے خرچ کئے گئیآزاد کشمیر میں سیلاب سے بچائو کے منصوبوں پر 22 کروڑ 61 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ہیں بھاشا ڈیم منصوبے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں وزارت آبی وسائل نے تحریری جواب میں بتایا کہ بھاشا ڈیم پر سابق حکومتوں نے 86 ارب 68 کروڑ روپے خرچ کئیموجودہ حکومت نے اب تک 64 ارب روپے خرچ کر دئیے ہیں۔

اراضی کے حصول پر 20 ارب، ڈیم کی تعمیر پر 43 ارب 80کروڑ روپے خرچ کئیرواں مالی سال ڈیم کی تعمیر کیلئے 16 ارب، اراضی اور آباد کاری کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں چیف جسٹس کے فنڈ میں 12 ارب

63 کروڑ روپے جمع ہیں، تحریری جواب کے مطابق فنڈ میں سیواپڈا نے آج تک کوئی رقم وصول نہیں کی۔ڈیم کیلئے 90 فیصد اراضی حاصل کر لی گئی ہے۔ڈیم کی تعمیر کا کام 7 اگست 2020 سیشروع ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…