جمعہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2024 

ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی کھانے سے جوڑوں کے” درد” میں نمایاں کمی

datetime 14  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(یو این پی)گٹھیا اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد اگر ہفتے میں دو مرتبہ تیل دار مچھلی (آئلی فش) کھائیں تو اس سے جوڑوں کی تکلیف اور سوجن میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔بوسٹن میں برگھم اینڈ وومن ہاسپٹل کی ماہر ڈاکٹر سارہ ٹیڈیشی کا کہنا ہے کہ اگر مچھلی کھائی جائے تو

اس کا فائدہ بھی سپلیمنٹ کے برابر ہوتا ہے اور اس کی شناخت کے لیے انہوں نے کئی تجربات بھی کئے جس میں انہوں نے اصل مچھلیوں میں موجود فیٹی ایسڈ سے قدرے زائد مقدار مریضوں کو دی۔ یہ تجربات 176 مریضوں پر کیے گئے اور انہیں کچھ ہفتوں تک مچھلی یا اومیگا تھری دی گئی تو ان کے مرض کی شدت میں واضح کمی ہوئی۔ مچھلی کے تیل کے استعمال سے بھی مرض کی شدت کم ہو سکتی کیونکہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ ایک مرض ریوماٹائیڈ آرتھرائٹٹس ( گٹھیا کی ایک قسم) میں جسم کا قدرتی دفاعی امنیاتی نظام بگڑ جاتا ہے اور ہڈیوں کے جوڑوں پر حملہ آور ہو کر درد ، سوزش اور سوجن کی وجہ بنتا ہے جب کہ پاکستان میں لاکھوں مریض اس کے شکار ہیں۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ جوڑوں کے درد اور آرتھرائٹس میں مبتلا افراد اگر مچھلی کھانے کی عادت اپنائیں تو اس سے بہت فائدہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…