منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

زیتون کا تیل کینسر سے بچا سکتا ہے  ماہرین نے پریشان مریضوں کو مفت مشورہ دیدیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یو این پی) سرطان ایک ایسا خطرناک مرض ہے جس کے علاج کیلئے خطیر رقم کے ساتھ ساتھ طویل وقت بھی درکار ہوتا ہے۔ تاہم ماہرین نے کھانے کی ایسی چیز بتادی ہے جو کینسر سے بچا سکتی ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں لوگ سرطان کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں

اور ان میں سے کئی افراد کو یہ مرض موت کا راستہ دکھا دیتا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صحت مندانہ خوراک اپنائی جائے تو ہر طرح کے کینسر سے 30 سے 40 فیصد تک بچا جا سکتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ زیتون کا تیل کینسر سے بچاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل دماغ کے کینسر سے بچا ئوکے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اس میں ایک ایسا کمپاونڈ پایا جاتا ہے جو کینسر کے ٹیومرز کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیتون کے تیل کا بنیادی جزو اولیک ایسڈ دماغ کے اندر موجود ان مالیکیولز کی مقدار اور کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے جو خطرناک کینسر کے خلیات کو پیدا ہونے اور نشوونما پانے سے روکتے ہیں۔ ماہرین نے مزید کہا ہے کہ کینسر سے بچاو کیلئے زیتون کے ریفائنڈ تیل کی بجائے عام تیل استعمال کرنا چاہیے۔ یہ تیل کینسر سے بچا ئوکیلئے ریفائنڈ تیل کی نسبت 6 گنا زیادہ موثر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…