پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کورونا سے بچاؤ کے طبی سامان میں خوردبرد کا انکشاف ہواہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عام مارکیٹ میں اپریل، مئی اور جون میں این 95 ماسک کی قیمت پانچ سو روپے تھی لیکن آڈٹ رپورٹ میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی رسیدوں میں ایک این 95 کی قیمت اڑھائی ہزار روپے بتائی گئی ہے۔اس کے علاوہ محکمانہ آڈٹ رپورٹ
میں غیر معیاری سرجیکل ماسک کی بھی مہنگے داموں خریدار ی کا انکشاف ہوا ہے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق مریضوں کے لئے ٹیسٹنگ کٹس کے استعمال کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے بعض سٹاف کو ماسک، سینی ٹائزر سمیت کورونا سے محفوظ رہنے کا سامان فراہم نہیں کیا گیا جبکہ ہسپتال کو متعلقہ اداروں کی جانب سے سامان فراہم کیا گیا تھا۔