منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں  کورونا سے متعلق احتیاط کی ہدایات جاری

datetime 12  ستمبر‬‮  2020 |

جنیوا( آن لائن ) عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں کورونا سے متعلق احتیاط کی ہدایات جاری کردیں۔عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں ماسک کے استعمال سے متعلق درجہ بندی کی ہے جس میں 5 سال سے کم عمر ، 6 سے 12 سال اور 12 سے زائد عمر کے بچے شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، ضروری ہو تو والدین 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے میں مدد کریں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اسکول یا گھر سے باہر جاتے وقت 6 سے 12 سال کی عمر کے بچے ماسک پہنیں، کورونا سے متعلق 12 سال سے زائد کے بچے بڑوں کی طرح احتیاط اختیار کریں۔عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا ہے کہ بچوں کو کھیل کے میدان میں کھیلتے ہوئے ماسک نہیں پہننا چاہیے، بچوں کیلئے کھیل کی سرگرمیوں میں کورونا گائیڈ لائن کا خیال رکھا جائے جب کہ اسکول میں بچوں کیلئے کھیل کے دوران ایک میٹرکا فاصلہ رکھا جائے، اسکولوں میں ساتھ کھیلنے والے بچوں کی تعداد میں کمی کی جائے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ بچوں کو ہاتھ صاف رکھنے کی سہولت اور اس کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…