بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بخار،سر درد، کمزوری ،جوڑوں کے درد کی شکایات روس کی تیار کردہ کرونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس سامنے آگئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی )روس میں بنائی گئی کووڈ19کی ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے کے نتائج مثبت رہے۔ ویکسین سے مریضوں میں مدافعتی قوت اور اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں تاہم اس کے معمولی سائڈ ایفیکٹس بھی دیکھے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آزمائشی مرحلے کے بعد ماہرین کا کہنا تھا کہ روسی ویکسین کو کووڈ19 کے خلاف موثر قرار دینے کا فیصلہ تیسرے مرحلے میں اس کی بڑے پیمانے پر آزمائش کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔میڈیکل جرنل لینسٹ میں شائع ہونیوالی تحقیق کے مطابق اسپوتنک فائیو نامی روسی ویکسین کے پہلے اور دوسرے آزمائشی مرحلے میں شامل تمام 76 افراد میں اینٹی باڈیز بنیں۔ سائڈ ایفیکٹس کے طور پر پچاس فیصد بخار، بیالیس فیصد سر درد، 28 فیصد کمزوری جبکہ چوبیس فیصد جوڑوں کے درد کی شکایات سامنے آئیں۔ویکسین کو تیسرے مرحلے میں 40 ہزار رضاکاروں پر آزمایا جائے گا۔ روس نے تیسرے مرحلے کی آزمائش مکمل ہونے سے پہلے ہی اگست میں عوام کے استعمال کے لئے دنیا کی پہلی منظور شدہ کورونا وائرس ویکسین بنانے کا دعوی کردیا تھا، جس پر اسے سخت تنقید کا سامنا رہا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…