جمعہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2024 

کراچی کے بڑے ہسپتال میں لفٹس خراب، مریضوں کو اسٹریچرز سمیت کندھوں پر اٹھانے کے مناظر، ویڈیو نے بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے جناح اسپتال کی اولڈ بلڈنگ کی لفٹیں خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مریضوں کو اسٹریچرز پر لٹا کر سیڑھیوں کے ذریعے دوسری اور پہلی منزل تک لیجانے اور زینے سے نیچے لائے جانے کے مناظر عام دیکھے جا رہے ہیں۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ

حالیہ بارشوں کے دوران جناح اسپتال کے مختلف شعبوں میں پانی بھر گیا تھا جس سے لفٹس بھی زیر آب آگئی تھیں۔ایک ویڈیو ہفتے کی دوپہر ایک بج کر 15 منٹ کی ہے جس میں جناح اسپتال کی اولڈ بلڈنگ میں مختلف امراض کے آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، مختلف وارڈز اور او پی ڈیز واقع ہیں۔ مریضوں کے لیے مخصوص لفٹ بند ہونے کی وجہ سے اسٹریچرز پر لٹائے مریضوں کر کندھوں پر اٹھا کر سیڑھیوں سے وارڈز میں لے جایا جاتا ہے۔اس ویڈیو میں ایک بیمار خاتون کو اس کے بیٹے اسٹریچر پر لٹا کر دوسری منزل پر لے جا رہے ہیں۔ اس عمارت میں آرتھوپیڈک وارڈ 14 اور 17 اور آئی سی یو واقع ہیں۔اسپیشل وارڈ نمبر دو اور تین بھی جناح اسپتال کی اسی پرانی بلڈنگ میں قائم ہیں۔اسپیشل وارڈ نمبر 21 اور ای این ٹی وارڈ 15 بھی اسی عمارت میں ہیں۔ آپریشن تھیٹر اور دیگر اہم او پی ڈیز بھی اسی عمارت میں قائم ہیں۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق حالیہ بارشوں میں جناح اسپتال کے مختلف شعبوں میں پانی بھر گیا تھا، جس سے بیشتر لفٹس بھی زیر آب آنے کی وجہ سے بند ہوگئی تھیں، جن کی مرمت کرائی گئی ہے۔وارڈ 14 اور 15 کی ایک لفٹ کی پلی ٹوٹ گئی ہے۔ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسٹریچر کندھوں پر اٹھا کر لے جانے کا علم نہیں ہے، ڈائریکٹر جناح اسپتال کے مطابق لفٹس کی مرمت کا کام جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…