جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انتہائی معروف ہسپتال کے ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران مریضہ کی انتڑیاں کاٹ دیں، انتہائی افسوسناک انکشاف

datetime 6  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) تھانہ سٹی اے ڈویڑن کے علاقہ خالد روڈ پر واقع احمد کلینک میں دوران آپریشن خاتون مریضہ کی ہلاکت کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ مریضہ کا آپریشن ماہر سرجن نے نہیں بلکہ ہسپتال میں موجود ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر نے کیا

جس کی ناتجربہ کاری کے باعث دوران آپریشن خاتون کی انتڑیاں کٹ گئیں اور وہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی اس واقعہ کے خلافم مریضہ کے لواحقین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور تھانہ اے ڈویڑن پولیس کو ڈاکٹر منظور احمد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دیدی ہے جان بحق ہونے والی خاتون مریضہ نصرت بی بی چار بچوں کی ماں بتائی گئی ہے اور وہ سکیورٹی برانچ کے اہلکار محمد فریاد مغل کی بھاوج تھیں جنہیں چند روز قبل رحم میں رسولیوں کی موجودگی کے باعث مذکورہ ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کروایا گیا جہاں 40 ہزار روپے لیکر خاتون کا آپریشن نان کوآلیفائیڈ ڈاکٹر سے کروایا گیا جس کی اہمیت ایم بی بی ایس فزیشن ہے اور وہ سرجن بن کر خاتون کا آپریشن کرتا رہا  محکمہ صحت کے حکام سے مذکورہ ہسپتال کو فی الفور سیل کرکے ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…