ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ادویات کے بغیرخاتون ایڈز سے صحتیاب ہونے میں کامیاب جان لیوا مرض کو شکست دینے والی دنیا کی پہلی شخصیت بن گئیں 

datetime 28  اگست‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی )1992 میں ایچ آئی وی کی شکار ہونے والی ایک 66 سالہ خاتون دنیا کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں جو اس آٹو امیون بیماری کو بغیر ادویات یا بون میرو ٹرانسپلانٹ کے شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اپنی طرز کا منفرد کیس ہے اور

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون لورین ویلنبرگ پر کافی عرصے سے محققین تحقیق کررہے تھے۔وہ ایچ آئی وی کے شکار ان 0.5 فیصد مریضوں میں سے ایک تھیں جن کا مدافعتی نظام قدرتی طور پر اینٹی وائرل ادویات کی طرح کام کرتا ہے۔یعنی مدافعتی نظام نے اس لاعلاج سمجھے جانے والی وائرس کو خود ہی اتنا کمزور کردیا کہ وہ ختم ہوگیا۔اس حوالے سے اب ایک نیا تحقیقیی مقالہ جریدے جرنل نیچر میں شائع ہوا ہے جس کے مطابق لورین ایچ آئی وی کے مریضوں کے اس انوکھے گروپ کی پہلی شخصیت ہیں جو وائرس کو اپنے جسم سے مکمل طور پر خارج کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔محققین نے ان کے خون ، آنتوں اور معدے کے ڈیڑھ ارب خلیات کا جائزہ لیا اور وہ سب ایچ آئی وی وائرس ثابت ہوئے۔یہ ایک بے نظیر کیس ہے جس سے یہ توقع پیدا ہوئی ہے کہ ایسا ایچ آئی وی کے لاکھوں ایسے مریضوں کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے جو وائرس پر قابو پانے کے لیے اینٹی وائرل ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ علاج بات خود لوگو کا علاج کرتا ہے جو اس خیال کے خلاف ہے کہ ادویات سے اس وائرس کے پھیلا یا شدت کو تو کم کیا جاسکتا ہے مگر مکمل صحتیابی ممکن نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…