ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سائنس کی بہت بڑی کامیابی سائنسدان مصنوعی دل بنانے میں کامیاب

datetime 25  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سائنسدانوں نے منی سفائرکل ہارٹ کے نام سے مصنوعی دل بنانے میں کامیابی حاصل کرلی اس طرح ماہرین کو دل کے امراض کو سمجھنے میں مدد مل سکے گی،روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں کی اس کامیابی سے یہ بھی سمجھنے میں مدد مل سکے گی کہ انسانی دل میں امراض کس طرح پیدا ہوتے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس پر ہونے والی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس صرف پھیپھڑوں کو ہی نہیں بلکہ جسم کے دوسرے اعضا خصوصا ًدل کو نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن رہا ہے، وائرس سے دل کو نقصان پہنچنے کے کیسز زیادہ تر نوجوانوں میں سامنے آئے ہیں۔جرمنی میں ہونی والی تحقیق میں 39 برس تک کے کورونا سے متاثر ہونے والے 100 افراد میں سے 80 فیصد کے دل متاثر ہونے اور 60 فیصد افراد میں دل کے عضلات میں سوجن پائی گئی۔امریکا میں بھی اس طرح کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں، اس بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈاکٹرز اور ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس پھیپھڑوں کے ساتھ جسم کے کسی بھی حصے خصوصا دل کو بری طرح نقصان پہنچا سکتا ہے لہذا دل کے مریضوں، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو کورونا سے بچائو کے لیے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…