جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دنیا نے کرونا وباء پر قابو پانے کیلئے اٹھائے گئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کر دی

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاہے کہ کرونا وباء پر قابو پانا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی و زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حکومت کی کامیاب پالیسی کی عکاس ہیں ۔بین الاقوامی برادری نے بھی کرونا وباء پر قابو پانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے۔بھارتی وزیراعظم مودی کی پالیسیوں نے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے اقتصادی اور معاشی حکمت عملیوں کو سراہا ہے اور اس وقت تمام اقتصادی اعشاریہ مثبت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہو گی اور حکومت عام انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے پْر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کی وسیع گنجائش موجود ہے اور حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کا خطاب انتہائی اہم تھا۔ سینیٹ میں قائد ایوان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی پالیسیوں نے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب کر دیا ہے تاہم بھارت خطے اور عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام نے مقبوضہ کشمیر میں آزاد ی کا جھنڈا لہرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کے غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات نے خطے اور علاقائی امن کو داؤ پر لگایا ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم حکومت کا مسئلہ کشمیر پر موقف بالکل واضح ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…