منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

کورونا وائرس کی وجہ سے بند او پی ڈیز کو مریضوں کیلئے کھول دیا گیا

datetime 15  اگست‬‮  2020 |

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوںمیں کورونا وائرس کی وجہ سے بند او پی ڈیز کو کھول دیا گیا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ہفتہ کو سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی ہدایت پر سول ہسپتال کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی احتیا طی تدابیر اختیار کرتے ہوے او پی ڈیز کھول دی گئیںاو پی ڈیز کو کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر بند کیا گیا تھا جبکہ صوبے میں کورونا وائرس

کی صورتحال میں بہتر ی آنے کے بعد اور مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے او پی ڈیز دوبارہ کھولی گئی ہیں ۔ اس حوالے سے ہفتہ کو ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر نے ڈاکٹر اقبال کاسی کے ہمراہ او پی ڈی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکٹروںاور دیگر عملے کو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی مریضوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…