کورونا وائرس کے دوران جو لوگ کام کرنے سے بھاگ گئے تھے انہیں ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا حیرت انگیز انکشاف

14  اگست‬‮  2020

لاہور (آن لائن) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سلیمان نے کہا ہے کہ پوری قوم نے پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے سول ایوارڈ کی نامزدگیاں دیکھ لی ہیں۔ کرونا وائرس کے پھیلائو کے دوران جو لوگ مشکل وقت میں بھاگ گئے تھے۔ وفاقی حکومت انہیں ہی نوازنے جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے صدر نے کہا کہ

سول ایوارڈ کی نامزدگیوں کی فہرست میں 70 فیصد افسر شاہی ہیں اور اس سلسلے میں تیار کی گئی فہرست میں کی وجہ سے تمام نامزدگیاں متنازعہ ہو کر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کام کرنے سے بھاگ گئے تھے۔ انہیں ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ حالانکہ وزیر داخلہ نے کرونا کے باعث اپنے تمام دفاتر بند کردئیے تھے۔ ڈاکٹر سلیمان نے کہا کہ ڈاکٹروں نرسوں اور پیرامیڈیکلس کی محنت سے لاہور سمیت ملک بھر میں کرونا کا مسئلہ کافی حد تک بہتر ہوگیا ہے۔ لیکن پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں عملے کی ابھی بھی کمی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت نے محکمہ صحت نے بھرتی پر جو پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور اگر ان ہسپتالوں سے کرپشن ختم نہ کی گئی تو ہسپتالوں میں صحت کا نظام تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کرونا کے دوران کام کیا حکومت نے ان کو نہیں سراہا اور انہیں نظر انداز کردیا۔  ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سلیمان نے کہا ہے کہ پوری قوم نے پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے سول ایوارڈ کی نامزدگیاں دیکھ لی ہیں۔ کرونا وائرس کے پھیلائو کے دوران جو لوگ مشکل وقت میں بھاگ گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…