لاہور( این این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا حکم دے دیاہے۔صوبائی وزیرصحت نے یہ حکم محکمہ سپیشلائزہیلتھ اینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان،سپیشل سیکرٹری سلوت سعید،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، زاہدالرحمن باٹہ، ماجدرفیق،
پروفیسرجاوید چوہدری،ہماء اور عثمان موجودتھے۔صوبائی وزیرصحت ڈ اکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت ودیگرافسران نے صوبائی وزیرصحت کو سرکاری ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کامعیاربہترہونے سے مریضوں کی تعداد میں بے انتہاء اضافہ ہواہے۔پہلے مرحلہ میں لاہورکے تین بڑے ہسپتالوں کاکلینیکل آڈٹ کیاجائے گا۔عوام کا سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات بارے فیڈ بیک حالات مزید بہترکرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کلینیکل آڈٹ میں سرکاری ہسپتالوں کے پروفیسرزاورڈاکٹرزکی حاضری،مریضوں کے فیڈبیک،طبی سہولیات،طبی مشینری کی مرمت اور ڈاکٹرزکامریضوں کے ساتھ رویہ کوضرورمدنظررکھاجائے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کیلئے بہترطبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔سرکاری ہسپتالوں کو اربوں روپوں کابجٹ عوام کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے دیاجاتاہے۔صوبائی وزیر صحت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پنجاب میں نئے مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی پیش رفت اور صحت انصاف کارڈز پرعوامی فیڈبیک کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کابنیادی مقصدمریضوں کو
بہترین طبی سہولیات اور صاف ستھراء ماحول فراہم کرناہے۔خوداحتسابی کا عمل بہتری کی ضمانت ہوتا ہے۔کلینیکل آڈٹ کی پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے ایک مہینے بعددوبارہ اجلاس طلب کیاجائے گا۔بعدازاںصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی سائٹ کابھی دورہ کیا۔وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل
یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان اور دیگرمتعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت کو مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر بارے پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہپنجاب میں سات نئے مدراینڈ چائلڈہسپتالوں کے ذریعے ماں اور بچے کی صحت کویقینی بنایاجاسکے گا۔پنجاب کی عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے۔