جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کورونا کی نئی لہر سے قبل سخت اقدامات کرنا ہونگے عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا( آن لائن) عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر مائیک ریان نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اٹھنے والی لہر کے خلاف ردعمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر مائیک ریان نے کہا کہ کورونا کی نئی اٹھنے والی لہر سے مل کر لڑنے کی ضرورت ہے،

سخت اقدامات سے ہی کورونا وائرس کی نئی لہرپر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان کا مزید  کہنا تھا کہ  مغربی یورپ اور دیگرجگہوں پر اٹھنے والی لہر کے خلاف ردعمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب  عالمی ادارہ صحت  کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے اپنے ایک بیان میں  دنیا کو امید دلائی ہے کہ وہ مایوس نہ ہوں، تقریبا 165 ادویہ ساز کمپنیاں کرونا ویکسین کی تیاری میں لگی ہوئی ہیں۔کرونا مریضوں کی تعداد بڑھ چکی ہے لیکن ہمیں ہمت سے کام لینا چاہیے، کرونا پر قابو کی پوری امید ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح نیوز لینڈ اور روانڈا جیسے ملکوں نے کرونا پر قابو پایا اس طرح دیگر ممالک بھی پالیں گے، لاک ڈاؤن کے باعث عالمی معیشت بھی زبوحالی کا شکار ہے اور لوگوں کی نظرین کرونا ویکسین پر جمی ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پولیو اور خسرے کی بیماری ویکسین ہونے کے باوجود موجود ہے اسی طرح ہمیں کرونا کے ساتھ بھی رہنا پڑسکتا ہے، ویکسین وبا کا خاتمے کردے گی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا#/s#



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…