جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کورونا مریضوں کے قرنطینہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی  متعدد افراد زندہ جل گئے

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لیے بطور قرنطینہ سینٹر استعمال ہونے والے ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں بری طرح جھلس کر 11 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجے اوادیا کے سوارنا پیلس ہوٹل کو

نجی اسپتال رامیش کے قرنطینہ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا جہاں آتشزدگی کے موقع پر کووڈ-19 کے 50 اور طبی عملے کے 10 افراد بھی موجود تھے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 17 مریضوں کو بحفاطت نکال لیا جب کہ 9 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور بری طرح جھلسے ہوئے دو مریض نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ 10 سے زائد مریضوں کو زخمی حالت میں دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہونا لگتی ہے تاہم مکمل تحقیقات ہونے تک حتمی رائے دینا ممکن نہیں۔ آتشزدگی سے پورے ہوٹل میں دھواں بھر گیا تھا اور زیادہ تر اموات بھی دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…