لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں کورنا کیسز میں کمی آ گئی ہے، ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت زیادہ کمی ہو گئی ہے، کورونا کے مریض ہسپتالوں میں داخل ہونا تقریباً بند ہو گئے ہیں اسی وجہ سے پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ 77 ہسپتال کورونا مریضوں سے خالی ہو گئے ہیں، مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔ ان 77 ہسپتالوں میں
17 سرکاری ہسپتال ہیں اور 60 پرائیویٹ ہسپتال، یہاں سے تمام مریض صحت یاب ہو کر جا چکے ہیں اور آئی سی یو، ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ اور آئسولیشن وارڈز خالی ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے پرائیویٹ و سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 416 رہ گئی ہے، ان میں سے آئی سی یو میں 69 مریض ہیں اور 159ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ اور188آئسولیشن وارڈ میں موجود ہیں۔