بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لاش کیساتھ رات گزارنے والے کرونا مریض پر کیا گزری؟ متاثرہ شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر شہری کو کرونا سے مرنے والے شخص کے ساتھ لیٹا دیا، پوری رات لاش کے ساتھ گزرنے پر متاثرہ شخص کی حالت غیر ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مغربی

بنگال میں میں انوکھا و خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے کرونا کی علامات ظاہر پر ایک شخص کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا جو درحقیقت کرونا مریضوں کا وارڈ تھا۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ اس کے برابر والے بیڈ پر ایک شخص بلکل ساکت پڑا تھا اور اگلے روز تک اس میں کوئی حرکت نہیں ہوئی تو معلوم ہوا کہ وہ ایک رات قبل کرونا سے مر چکا ہے اور اب بے یارو مددگار پڑا ہے۔شہری نے بتایا کہ اس میں صرف کرونا کی علامات نزلہ و زکام ظاہر ہوئی تھیں جس پر اسے کرونا مریضوں کے وارڈ میں قرنطینہ کہہ کر منتقل کردیا گیا، جس بیڈ پر اسے لٹایا گیا تھا اس پر دو گھنٹے پہلے ہی ایک کرونا مریض موجود تھا اور برابر میں ساری رات ایک لاش پڑی تھی۔متاثرہ شہری نے حالت غیر ہونے پر شور مچانا شروع کیا اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی، جس سے بھارتی حکام کی نااہلی کی قلعی کھلی۔اسپتال سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ابھیجیت مکھرجی نے متاثرہ شخص کے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے شہری کے الزامات درست ہوں کیونکہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے جس کے باعث لاشوں کو مردہ خانے منتقل کرنے میں وقت لگا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…