پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا وائرس! عالمی اداروں کی رپورٹس دھری کی دھری رہ گئیں ڈاکٹر ظفر مرزا نے مہلک وباء کی موجود صورتحال سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا سے متعلق صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے ۔ پاکستان میں وائرس سے متعلق عالمی اداروںکی رپورٹس دھری رہ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے اور 2 لاکھ 73 ہزار تشخیص شدہ مریضوں میں سے 2 لاکھ 37 ہزار صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بھی پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا اقرار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہےکہ پاکستان میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں معاون خصوصی نے خبردار کیا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ عید الفطر پر سماجی فاصلہ نظر انداز کرنے سے کورونا پھیلا اور اب عیدالاضحی اور محرم الحرام کے دوران کورونا کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 273113 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 5822 ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…