ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی فوری تشخیص کیلئے مشین ایجاد‘تجرباتی استعمال شروع کر دیاگیا

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)فرانس میں کورونا وائرس کے تیز ترین ٹیسٹ کے لیے چند سیکنڈز میں نتائج دینے والی نئی مشین کا تجرباتی استعمال شروع کردیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانس کے شہر لیون کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو ایک نئی مشین سے

ٹیسٹ کیا جارہا ہے جس میں مریض ایک ٹیوب میں سانس لیتے ہیں اور چند ہی سیکنڈ میں کووڈ 19 کی تشخیص کے حوالے سے نتائج سامنے  آجاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں مشین کا  3 ماہ تک متعدد افراد پر تجرباتی استعمال کیا گیا جس میں 20 افراد کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ کا نتیجہ فوری طور پر مثبت آیا  جب کہ دیگر کا منفی تاہم اس کے بعد یہ مشین دوسرے مرحلے میں استعمال کی جارہی ہے۔اس حوالے سے متعلقہ اسپتال کے نیشنل سینٹر آف سائنٹیفک ریسرچ کے ڈائریکٹر کرسٹن جارج کا کہنا تھا کہ مشین میں سانس کے مالیکیولز جاتے ہیں جس سے وائرس کے ہونے یا نہ ہونے کا فوری طور پر پتا چلتا ہے۔دوسری جانب اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے سربراہ جین کرسٹوف رچرڈ نے کہا کہ اس قسم کے فوری ٹیسٹ سے ہمیں نتائج فوری معلوم ہوجائیں گے اور ہمیں فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ مریض کو اسپتال کے کس حصے میں رکھنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنی جلدی تشخیص ہوگی اتنا جلدی ہم علاج کر سکیں گے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا عام طور پر ہونے والا پی سی آر ٹیسٹ مریض کے لیے دشواری کا باعث بنتا ہے اور اس کا نتیجہ بھی فوری نہیں آتا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…