ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکی سائنس دانوں نے رونگٹے کھڑے ہونے کی اصل وجہ جان لی

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)رونگٹنے کھڑے ہونے کی اصل وجہ سائنسدانوں نے جان لی،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی معتبر ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہاکہ انہوں نے اس کی وجہ دریافت کرلی ہے۔ان سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ خلیات کی جو اقسام رونگٹے کھڑے ہونے کا باعث بنتی ہیں وہ بالوں کی جڑوں اور بالوں کے اسٹیم سیلز کو ریگولیٹ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

جلد کے اندر جو مسلز رونگٹے کھڑے ہونے کا باعث بنتے ہیں وہ بالوں کی جڑوں کے اسٹیم سیلز سے اعصابی رابطے میں پل کے لیے ضروری ہیں۔یہ اعصاب سردی میں مسلز کے کھچا پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور کچھ وقت کے لیے رونگٹے کھڑے ہونے کا باعث بنتے ہیں جبکہ بالوں کی جڑوں کے ساتھ طویل المعیاد بنیادوں پر نئے بالوں کی نشوونما کو متحرک کرتے ہیں۔چوہوں پر تجربات کے دوران محققین نے خلیات کی مختلف اقسام اور اسٹیم سیلز کے درمیان تعلق کے بارے میں زیادہ بہتر طور پر جانا اور دیکھا کہ باہری ماحول سے ان میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم ہمیشہ سے اسٹیم سیلز کے باہری تحرک کے حوالے سے رویوں کو سمجھنے میں دلچسپی رکھتے تھے، جلد کا اپنا ایک مسحور کن نظام ہے، اس میں متعدد اسٹیم سیلز خلیات کی مختلف اقسام کو متحرک کرتے ہیں، وہ ہمارے جسم اور باہری دنیا کے درمیان تعلق کا باعث بنتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس تحقیق میں ہم نے ہم نے جانا کہ اسٹیم سیلز کا دوہرا نظام کس طرح کام کرتا ہے جو نہ صرف مستحکم خلیات کو ریگولیٹ کرتے ہیں بلکہ باہری درجہ حرارت سے بھی اسٹم سیلز کے رویے میں فرق آتا ہے۔متعدد اعضا 3 اقسام کے ٹشوز سے بنے ہوتے ہیں اور جلد میں یہ تینوں ایک خصوصی انتظام کے تحت منظم ہوتے ہیں جن میں سیمپھتک اعصاب بھی شامل ہیں جو جسم کے باہری ردعمل کو کنٹرول کرنے والے اعصابی نظام کا حصہ ہیں، جو ایک ننھے مسل سے جڑے ہوتے ہیں۔یہ مسل بالوں کی جڑوں سے منسلک اسٹیم سیلز سے جڑے ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے اہم ہیں۔یہی رونگٹے کھڑے ہونے کا باعث بھی بنتا ہے جو جسم میں ٹھنڈ کی لہر کو اعصابی سگنل کے طور پر بھیجتی ہے جس پر مسل ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کھچا محسوس کرتا ہے اور ننھے بالوں کو کھڑا کردیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…