ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

انسانی حقوق کمیشن نے کووِڈ 19 کیخلاف حکومتی ردِ عمل کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انسانی حقوق کمیشن نے کووِڈ 19 کیخلاف حکومتی ردِ عمل کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی حقائق تلاش کرنے کی تحقیق میں کہا گیا کہ عالمی وبا نے عوام کا حکومتی اداروں اور سرکاری اشرافیہ سے بھروسہ ختم کردیا، صحت کی ہنگامی صورتحال نے موجودہ نظام میں امتیاز، عدم مساوات اور غلط معاشرتی ترجیحات کو

اجاگر کیا ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ حکومت کے مجموعی رد عمل کو متضاد پیغامات نے متاثر کیا جسے بحران کے وقت میں صوبائی اور وفاقی حکومتوں کا اتحاد یقینی بنا کر درست کیا جانا چاہیے۔انسانی حقوق کمیشن نے اپنی تحقیق میں اس بات پر زور دیا کہ نہ صرف فوری طور پر بلکہ اصولوں کے معاملے اور طویل المدتی پالیسز کی صورت میں بھی وبا کی روک تھام، کنٹرول اور علاج کی تمام تر کوششوں کا مرکز کمزور اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق ہونے چاہیے۔تحقیقی رپورٹ میں ملک بھر کے شہریوں کا ایک سروے بھی شامل جس میں 25 فیصد شہری سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کو قابو کرنے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے۔سروے کے مطابق 94 فیصد شہری سمجھتے ہیں کہ وبا سے سب سے زیادہ دہاڑی دار مزدور متاثر ہوئے، نصف سے زائد کو تشویش تھی کہ ہیلتھ کیئر اور راشن کی تقسیم میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی ہوگا اور 70 فیصد یہ محسوس کرتے تھے خواتین کے خلاف گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا۔ایچ آر ڈبلیو نے کہا کہ یہ حکومت کے لیے ہر سطح پر فیصلہ کن وقت ہے کیوں کہ ان کی کارکردگی اس حوالے سے جانچی جائے گی کہ انہوں نے کس طرح بحران کا سامنا کیا اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اب بھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ اس نوعیت کا بحران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اچھی ورکنگ ریلیشن شپ کا متقاضی ہے اور وفاقی حکومت کے لیے ایسے وقت میں اپوزیشن کی صوبائی حکومت پر چڑھ دوڑنا غیر پیداواری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس دوران ایک بار پھر مقامی حکومت کی اہمیت اجاگر ہوئی اس کیلئے پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایچ آر سی پی کی رپورٹ نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے جھوٹے دعوے کی قلعی کھول دی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے جو معاملات کا حقیقی اعتبار سے جائزہ لے سکے۔مریم اورنگزیب کا کہان تھا کہ نام نہاد ’ہنڈسم‘ وزیراعظم نے نام نہاد’اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ سے ملک کو تباہی میں دھکیل دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…