بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

کروناویکسین کی ترقی مثبت لیکن ابھی بہت دور جانا ہے،ڈبلیو ایچ او  کی آکسفورڈ ویکسین کے تجربات میں شامل سائنسدانوں کو مبارکباد

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی)عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او)نے ویکسین کے متعلق ترقی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ19کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے ابھی بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنیوا میں ایک بریفنگ کے دوران ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی حالتوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے آکسفورڈ ویکسین کے تجربات میں شامل سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ

یہ ایک مثبت نتیجہ ہے لیکن ہمیں بہت دور تک جانا ہے۔انھوں نے مزید کہا حقیقی دنیا کے ٹرائل بڑے پیمانے پر ہونے چاہیے۔ اس وقت دنیا میں ممکنہ طور پر 23 ویکسین بنائی جا رہی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ تیدروس ادہانوم گیبریئیسس نے بھی اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی کامیاب ویکسین تک سبھی کی رسائی ہونی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بہت سے ممالک ویکسین کی تیاری کو ایک عالمی عوامی بہتری کی افادیت کے طور پر دیکھ رہے ہیں، لیکن کچھ الٹ سمت میں جا رہے ہیں۔اگر کوئی اتفاقِ رائے نہیں ہوتا تو حقیقت میں یہ ان کی ملکیت ہو گی جن کے پاس پیسہ ہے اور جو اسے نہیں خرید سکتے یہ انھیں نہیں ملے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جبکہ ویکسین پر تحقیق جاری ہے، ہمیں اب زندگیاں بچانی ہیں۔ہمیں ویکسین کی تحقیق میں تیزی جاری رکھنی چاہیئے، جبکہ جو آلات ہمارے پاس موجود ہیں ان سے مزید کچھ کرنا چاہیے۔



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…