کراچی(این این آئی) ہاتھوں کی صفائی کے لیے پانی اور صابن کے ہوتے ہوئے بھی ہر وقت ہینڈ سینیٹائزرکا استعمال اس میں موجود مختلف کیمیکلز کی وجہ سے گیسٹرو کے ساتھ ساتھ جلدی اور سانس سے منسلک بہت سی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے ہاشمانی ہسپتال کی انفیکشن کنٹرول مینیجر ڈاکٹر سیدہ صدف اکبرکے مطابق کوئی بھی چیز کھانے سے پہلے اپنے ہاتھوں کی صفائی کے لے ہینڈ سینیٹائزر
کے بجائے پانی اور صابن کا استعمال کریں۔ ڈاکٹر صدف کے مطابق خراب کوالٹی کے سینیٹائزرز خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور ان کے استعمال سے جراثیم ختم ہونے کے بجائے جراثیم پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ سینیٹائزرز کی زیادتی اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت بھی ختم کرسکتی ہے۔ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال صرف پانی اور صابن کی عدم دستیابی پر ہی کریں۔