بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

بارش کے بعد جلدی امراض میں اضافے کا خدشہ، ماہرین امراض جلد کے مفید مشورے

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ماہرین امراض جلد نے شہر میں بارش کے بعد جلدی امراض میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، صاف پانی زیادہ پئیں، صاف کپڑے پہنیں، دن میں ایک سے دو بار غسل کریں اور خود کو گرمی سے دور رکھیں تاکہ ان امراض سے محفوظ رہ سکیں۔ معروف ماہرامراض جلد ڈاکٹر عماد کرمانی نے بتایا کہ بارشوں کے بعد جلدی امراض کے مریضوں کی

تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے اور زیادہ تر وہ مریض آتے ہیں جنہیں فنگس اور بیکٹیریل انفیکشن ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بارش سے قبل شدید گرمی کے باعث شہریوں کو گرمی دانے ہو رہے ہیں، جس میں اضافے سے انفیکشن ہو جاتاہے اور انفیکشن میں اضافے سے پھوڑیاں نکل آتی ہیں۔ماہر امراض جلد نے کہا کہ بارش اور ہیومیڈٹی سے فنگس کا مرض بھی بڑھ جاتا ہے، جو ایک سے دوسرے کو منتقل ہوتاہے اور اس کا علاج 6 ہفتوں تک جاری رہتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ شہری صرف ایک ہفتے کی دوا لے کر چلے جاتے اور مکمل علاج نہیں کراتے، جس سے یہ مرض ان کے گھر کے دیگر افراد کو بھی لگ جاتا ہے۔ڈاکٹر عماد کرمانی نے کہا کہ یہ جلدی امراض قابل علاج ہیں اور مرہم اور ادویات کے استعمال سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، صاف کپڑے پہنیں، دن میں ایک سے دوبار نہائیں، صاف پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ماہر امراض جلد نے کہا کہ ڈی ہائیڈریشن اور زہر خورانی سے بچنے کے لئے ہاتھ کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں، ڈائیریا اور ٹائیفائیڈ سے بچنے کیلئے پھل اور سبزیاں دھو کر استعمال کریں، غیرمعیاری اور بازاری کھانوں سے پرہیز کریں۔شہری اینٹی بیکٹیریل صابن استعمال کریں اور گرمی میں کام سے احتراز کریں۔ ماہرین امراض جلد نے شہر میں بارش کے بعد جلدی امراض میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…