بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں کورونا کے ساتھ ساتھ ایک اور بیماری کا خطرہ بھی منڈلانے لگا، قومی صحت کی جانب سے ہدایت نامہ جاری

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کورونا کے ساتھ عوام کو ایک اور پریشانی کا سامنا، ٹائیفائیڈ کا خطرہ منڈلانے لگا ہے اور اس سلسلے میں قومی ادارہ صحت نے صوبوں کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری کا مقصد متعلقہ حکام کو ٹائیفائیڈ سے متعلق بروقت خبردار کرنا ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق متعلقہ حکام ٹائیفائیڈ کا پھیلائو روکنے کیلئے بروقت تیاری کریں، ملک میں 2016 سے مزاحتمی ٹائیفائیڈ کے کیس آ رہے ہیں۔

موسم گرما اور مون سون میں ٹائیفائیڈ کا پھیلائو زیادہ ہوتا ہے۔ مزاحمتی ٹائیفائیڈ پر تھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹک بے اثر ہیں۔ مزاحتمی ٹائیفائیڈ پر میرونیم ، میکرولائیڈ اینٹی بائیوٹک موثر ہے۔ مزاحتمی ٹائیفائیڈ کی بروقت تشخیص اور علاج ضروری ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ مزاحتمی ٹائیفائیڈ کی بروقت عدم تشخیص و علاج جان لیوا ہو سکتی ہے۔ ملک میں تین اقسام کے ٹائیفائیڈ بخار رپورٹ ہو رہے ہیں۔ تین دن بخار، پیٹ درد، اور قبض ٹائیفائیڈ کی علامات ہیں۔ ٹائیفائیڈ کا بیکٹریا منہ کے راستے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے۔ آلودہ پانی ،فروزن فروٹس، ناقص خوراک ٹائیفائیڈ پھیلائو کا سبب ہیں۔ ٹائیفائیڈ کے مریض سے دیگر افراد کو مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ اسکول جانے والے بچے ٹائیفائیڈ کا آسان ترین ہدف ہے۔قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق خون اور پیشاپ کے نمونے سے ٹائیفائیڈ کی تشخیص ممکن ہے۔ ٹائیفائیڈ بخار کا دورانیہ 6 تا 14 روز تک جاری رہتا ہے۔ ٹائیفائیڈ کا شکار بچوں میں علامات کم ظاہر ہوتی ہیں۔ ہیلتھ کیئر ورکرز کے ٹائیفائیڈ سے متاثر ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ شہری ٹائیفائیڈ کی شکایت پر اسپتال، مرکز صحت سے رجوع کریں۔ ٹائیفائیڈ سے بچائو کیلئے صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنایا جائے۔ واش روم استعمال کرنے کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں۔ کھانا بنانے اور کھانے سے قبل صابن سے ہاتھ دھوئیں،کھانے سے قبل سبزی اور پھل کو اچھی طرح دھویا جائے۔ شہری ٹائیفائیڈ سے بچائو کیلئے پانی ابال کر استعمال کریں۔ ہدایت نامہ میں یہ بھی تاکید کی گئی کہ بازار میں کھلے عام فروخت ہونے والی اشیا استعمال نہ کریں۔ ٹائیفائیڈ سے بچائو کیلئے بچوں کو بروقت ویکسین لگوائیں۔ ڈاکٹر ٹائیفائیڈ کے مشتبہ مریض کے علاج سے قبل کلچر ٹیسٹ کرائیں۔ ڈاکٹر ٹائیفائیڈ کیس سے متعلق ضلعی محکمہ صحت کو رپورٹ کرے۔ ڈاکٹر ٹائیفائیڈ کے مریض کو غیر ضروری اینٹی بائیوٹک تجویز نہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…