کورونا وائرس کی علامات 6 مختلف گروپس میں تقسیم کی جاسکتی ہیں برطانیہ میں ہونے والی طبی تحقیق میں اہم انکشافات

19  جولائی  2020

لندن(این این آئی)ماہرین طب نے پہلی بار دریافت کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی علامات 6 مختلف گروپس میں تقسیم کی جاسکتی ہیں، جس سے یہ پیشگوئی کرنے مدد مل سکے گی کہ کسی مریض کو وینٹی لیٹر یا سانس لینے کے لیے کسی سپورٹ کی ضرورت تو نہیں پڑے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیقی ٹیم نے بتایا کہ اس دریافت سے طبی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو کئی دن پہلے اندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ کن مریضوں کو ہسپتال کی نگہداشت اور نظام تنفس کی سپورٹ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔تحقیقی ٹیم کے مطابق اس وقت کووڈ 19 کے مریض اوسطا 13 دن تک ہسپتال میں رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔کنگز کالج لندن سے تعلق رکھنے والے اور تحقیقی ٹیم میں شامل پروفیسر ٹم اسپیکٹر نے بتایا کہ قبل از وقت کچھ کرنے سے لوگوں کو بچانے کے امکانات بڑھ جائیں گے جبکہ ہسپتالوں کو بھرنے سے روکنا بھی ممکن ہوگا۔محققین کا کہنا تھا کہ علامات کو مانیٹر کرنے سے کووڈ 19 کے مریض کی حالت کے حوالے سے پیشگوئی کرنا ممکن ہے۔تحقیق کے مطابق علامات کی ابتدائی 5 دن کو دیگر عناصر جیسے عمر، جنس اور پہلے سے کسی بیماری کے شکار ہونے کو اکٹھے کرکے دیکھنے سے تحقیقی ٹیم 79 فیصد مریضوں کے حوالے سے بعد میں نظام تنفس کی سپورٹ کے بارے میں پیشگوئی کرنے میں کامیاب رہی۔دیگر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے نتائج ایپ کے ڈیٹا پر مبنی تھے اور بڑے پیمانے پر اس کے نتائج کا اطلاق یا مرض کی شدت کی درست پیشگوئی کرنا ممکن نہیں، تاہم علامات کے ڈیٹا کو استعمال کرنا کسی حد تک مریضوں کو درپیش خطرات کا تعین کرنے میں مدد فراہم کرسکے گا۔دیگر ماہرین کے مطابق نتائج سے اس نکتے پر روشنی ڈالنے میں مدد ملے گی کہ کن افرد کو ادویات جیسے ڈیکسا میتھاسون سے فائدہ ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…