اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موٹاپے اور کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات کا آپس میں گہرا تعلق،طبی ماہرین کا تحقیق میں دعویٰ

datetime 18  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی) طبی ماہرین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ تھوڑا بہت موٹاپا بھی شدید کورونا وائرس اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔حال ہی میں یورپین جرنل آف اینڈورائنولوجی میں شائع کی جانے والی تحقیق میں اٹلی کے ہسپتال کے کورونا وائرس سے متاثرہ 482 مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے لوگ جن کا بی ایم آئی 30 ہے ان میں سانس سے متعلق مسائل کے خطرات زیادہ ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے مریض جن کا بی ایم آئی 35 ہے ان میں موت کے امکانات بھی زائد ہیں۔ محققین کے مطابق موٹاپے کا شکار کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 52 فیصد کو سانس سے متعلق مشکلات کا سامنا تھا، 36 فیصد مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا جب کہ ان میں سے ایک چوتھائی مریضوں کو سانس لینے کے لیے وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑی۔ شائع تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار 30 فیصد کورونا وائرس کے مریض علامت ظاہر ہونے کے 30 دن کے اندر ہی دم توڑ گئے۔مطالعے کے شریک مصنف اور الما میٹر اسٹڈیورم یونیورسٹی کے ڈاکٹر میٹیو روٹولی کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے کسی بھی شخص میں دوسری بیماریوں کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں جن میں ٹائپ ٹو ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریاں شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مطالعے میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ہلکا موٹاپا بھی بہت زیادہ خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔  طبی ماہرین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ تھوڑا بہت موٹاپا بھی شدید کورونا وائرس اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔حال ہی میں یورپین جرنل آف اینڈورائنولوجی میں شائع کی جانے والی تحقیق میں اٹلی کے ہسپتال کے کورونا وائرس سے متاثرہ 482 مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے لوگ جن کا بی ایم آئی 30 ہے ان میں سانس سے متعلق مسائل کے خطرات زیادہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…