منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

کونسی عام بیماری کرونا وائرس سے موت کا سبب بن سکتی ہے؟ ماہرین کی نئی تحقیق میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 17  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موٹاپے اور کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ اس حوالے سے حال ہی میں طبی ماہرین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ تھوڑا بہت موٹاپا بھی شدید کورونا وائرس اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔

حال ہی میں یورپین جرنل آف اینڈورائنولوجی میں شائع کی جانے والی تحقیق میں اٹلی کے اسپتال کے کورونا وائرس سے متاثرہ 482 مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے لوگ جن کا بی ایم آئی 30 ہے ان میں سانس سے متعلق مسائل کے خطرات زیادہ ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے مریض جن کا بی ایم آئی 35 ہے ان میں موت کے امکانات بھی زائد ہیں۔ محققین کے مطابق موٹاپے کا شکار کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 52 فیصد کو سانس سے متعلق مشکلات کا سامنا تھا، 36 فیصد مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا جب کہ ان میں سے ایک چوتھائی مریضوں کو سانس لینے کے لیے وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑی۔ شائع تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار 30 فیصد کورونا وائرس کے مریض علامت ظاہر ہونے کے 30 دن کے اندر ہی دم توڑ گئے۔مطالعے کے شریک مصنف اور الما میٹر اسٹڈیورم یونیورسٹی کے ڈاکٹر میٹیو روٹولی کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے کسی بھی شخص میں دوسری بیماریوں کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں جن میں ٹائپ ٹو ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریاں شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مطالعے میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ہلکا موٹاپا بھی بہت زیادہ خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…