اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات،پمز انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ہائی الرٹ کے مطابق مویشی منڈیوں،عید الاضحی اور آئندہ ہفتوں میں محرم الحرام کے جلوسوں کی وجہ سے کورونا وائرس بڑھنے کے خدشات ہیں۔ الرٹ کے مطابق صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی کئیر اور کورونا وائرس مریضوں کے علاج
کے لیے ہائی الرٹ کا نفاذرہے گا،ہائی الرٹ کا نفاذ 20 جولائی سے 20 ستمبر تک 2 ماہ کیلئے رہے گا، اس حوالے سے ایمرجنسی سٹاف کا روسٹر انتظامی دفتر میں 20 جولائی تک جمع کروانا لازمی قرار دے دی گئی ،اس عرصے میں ہسپتال سٹاف کو لمبی چھٹیوں پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی،ہسپتال میں تمام قسم کے یونین کے مظاہروں اور احتجاج پر بھی پابندی ہوگی۔