منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

کورونا سے موت کا خطرہ خواتین یا مردوں کو زیادہ ہوتا ہے؟ تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 14  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار افراد کے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح میں بہت زیادہ اضافہ موت کا خطرہ دوگنا زیادہ بڑھا دیتا ہے جبکہ سنگین پیچیدگیوں کا امکان بھی ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ووہان کی ہوازونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے مریض جن میں پہلے سے ذیابیطس کی

تشخیص نہیں ہوئی ہوتی اور ہائی بلڈ شوگر کی سطح بہت زیادہ ہوتی ہے، ان میں کووڈ 19 سے موت اور سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں بہت زیادہ بلڈ شوگر سے نمونیا، فالج، ہارٹ اٹیک اور متعدد دیگر بیماریوں سے موت کے خطرے کے درمیان تعلق کو ثابت کیا جاچکا ہے۔حالیہ چند ماہ کے دوران کئی تحقیقی رپورٹس میں ذیابیطس اور کووڈ 19 کے مریضوں کی خراب حالت کے تعلق کو بھی دریافت کیا جاچکا ہے۔تاہم خاہی پیٹ بلڈ گلوکوز کی سطح اور کووڈ 19 کے مریض میں ذیابیطس کی تشخیص کے بغیر علاج کے نتیجے کے رمیان براہ راست تعلق پر زیادہ کام نہیں کیا گیا تھا۔جریدے ڈائیبیٹولوجیا میں شائع اس نئی تحقیق ہائی بلڈ شوگر اور 28 دن میں موت کے درمیان تعلق کا جائزہ 2 ہسپتالوں میں زیرعلاج ایسے مریضوں میں لیا گیا، جن میں پہلے ذیابیطس کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔تحقیق کے دوران 24 جنوری سے 10 فروری تک ووہان کے 2 ہسپتالوں میں داخل ہونے والے تمام افراد کا جائزہ 28 دن تک لیا گیا اور داخلے کے وقت ان کے بلڈ شوگر لیول کو بھی دیکھا گیا۔ان مریضوں میں 28 دن کے نتائج کا کلینکل ڈیٹا کو دیکھا گیا جن میں ہسپتا کے اندر پیچیدگیاں اور سی بی آر 65 اسکور بھی شامل تھا۔سی بی آر 65 نمونیا کی شدت کو جانچنے کا موثر پیمانہ ہے اور 4 چیزوں پر مبنی ہوتا ہے، الجھن کی سطح، سانس کی رفتار 30سانسیں فی منٹ،سیٹولیک بلڈ پریشر 90ایم ایم ایچ جی یا اس

سے کم) یا diastolic بلڈ پریشر (60 ایم ایم ایچ جی یا اس سے کم) اور عمر (65 سال یا اس سے زیادہ۔اس تحقیق میں 605 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی اوسط عمر 59 سال تھی، جن میں سے 114 ہسپتال میں چل بسے تھے۔208 مریض پہلے سے کسی ایک یا زیادہ بیماریوں کا شکار تھے مگر ان میں ذیایبطس کی تشخیص نہیں ہوئی تھی، جبکہ ہائی بلڈ پریشر سب سے عام عارضہ تھا۔محققین نے دریافت کیا کہ 29 فیصد مریضوں میں ہائی بلڈ شوگر کی سطح ہسپتال میں داخلے کے وقت بہت زیادہ تھی۔17 فیصد میں ہائی بلڈ شوگر کی سطح اتنی تھی جو پری ڈائیبیٹس کی سطح پر قرار دی جاسکتی ہے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جن مریضوں میں ہائی بلڈ شوگر کی سطح تھی ان میں موت کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ تھی۔یہ بھی دریافت کیا گیا کہ موت کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں 75 فیصد زیادہ تھا جبکہ بدترین نمونیا کے شکار افراد میں بھی ہلاکت کا خطرہ 5 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…