فیصل آباد (آن لائن) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک ) کے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے 200 ایکڑ رقبے پر ہیلتھ سٹی قائم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے گزشتہ روز وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کی اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس و دیگر
بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے فیڈمک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سٹی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اگلے دس سال کے اندر ٹیکنالوجی کے شعبے میں سپر پاور بن جائے۔ چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ اس ہیلتھ سٹی میں ایسی بائیومیڈیکل مشینیں اور آلات کی تیاری کو ترجیح دی جائے گی جو پاکستان بیرون ملک سے درآمد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے علاوہ جوائنٹ وینچرز اور مقامی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔چیئرمین فیڈمک کے مطابق اس سلسلے میں پانچ سے چھ کمپنیاں پہلے سے فیڈمک کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک ) کے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے 200 ایکڑ رقبے پر ہیلتھ سٹی قائم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے گزشتہ روز وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کی اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس و دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے فیڈمک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سٹی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی