بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

گرمی میں جسم کو توانا اور چست رکھنے کے 5 بہترین طریقے

datetime 7  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک )گرمی کاموسم آتے ہی بھوک کم ہو کر پیاس بڑھنے لگتی ہے لیکن اس شدید گرم موسم میں اپنی غذا کو متوازن رکھنا بھی ضروری ہے جس میں پھل اور سبزیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں، آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں 5 ایسی غذائیں جس کے استعمال سے آپ خود کو گرمی کے

مضر اثرات سے بچا پائیں گے۔ پھلوں کے جوس: گرمی کے موسم میں کولڈ ڈرنک کی بجائے پھلوں کے جوس پینے کو اپنی عادت بنائیں، تربوز، آم، انگور اور دیگر پھلوں کے جوس کے استعمال سے جسم صحت مند اور ہائڈرئیٹ رہتاہے جو سخت موسم میں نکلتے پسینے کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔ سلاد کا استعمال: کھانے کے ساتھ سلاد کا استعمال بڑھا دیں جس میں بھر پور توانائی موجود ہوتی ہے جب کہ سلاد ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ آپ کافی دیر تک تھکاوٹ اور تکان سے بچاتا ہے اور جسم کو توانا اور سرگرم رکھتا ہے۔ بیریز کا استعمال: بیریز بالخصوص بلیو بیریز گرمی کا بہترین تحفہ ہے اس میں زبردست اینٹی آکسی ڈینٹ موجود ہوتا ہے اور یہ آپ کے جسم کو وٹامن سی کی بڑی مقدارمیں فراہم کرتی ہے جبکہ وٹامن سی گرمی میں کئی قسم کے انفیکشن سے بچاتی ہیں۔ ناشپاتی کی طرز کا پھل: یہ پھل سلاد کے ساتھ بھی استعمال ہوتا ہے لیکن اسے آپ دہی کے ساتھ استعمال کریں تو زیادہ مفید رہتا ہے، ناشپاتی کے طرز کے اس پھل میں فائبر، وٹامن بی 5، بی 6، سی اور کے علاوہ پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو جسم کو گرمی میں پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ کھیرے کا استعمال: شدید گرمی میں مشروبات سے بھی بڑھ کر 2 یا 3 ٹکڑے کھیرا جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے اور کئی گھنٹے گرمی میں کام کرنے کے باوجود جسم کو چست رکھتا ہے۔ کھیرے میں بیٹا کیروٹین، میگنیشیم، پوٹاشیم جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم میں ہائیڈریٹ کو متوازن رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…