اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین طب کا کہنا ہے کہ چیری کا استعمال جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید ہے۔امریکی ماہرین کہتے ہیں چیری جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کیلئے انتہائی مفید اور کارآمد ہے۔ماہرین نے تحقیق کے دوران کئی روزتک دن میں تین بار مریضوں کو چیری کھلائی جس سے ان کی بیماری کی علامات میں کمی واقع ہوئی اور ان میں بہتری دیکھی گئی۔جوڑوں کے درد میں مبتلا
افراد کو چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر چیری کا استعمال کریں اس کے مثبت اور حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔چیری میں انٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں جوانسانی جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔چیری حافظے کی کمزوری کے خلاف مزاحمت کرتی ہے، کولیسٹرول کم کرتی ہے اور بھرپور نیند لاتی ہے۔ کھٹی چیری میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے۔