اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) لوگ وزن میں کمی کے لئے ڈائٹنگ اور ایکسرسائز سمیت کیا کیا جتن نہیں کرتے لیکن ماہرین نے تو اس کا نہایت آسان سا حل پیش کر دیا ہے۔جی ہاں امریکی طبی ماہرین نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کھانوں میں سرخ مرچوں کے استعمال سے
وزن میں تیزی سے کمی میں مدد ملتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ مرچ وزن میں زیادتی کا باعث بننے والی چکنائی کو ختم کرتی ہے جس سے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے لیکن ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرچ کے استعمال میں اعتدال بھی ضروری ہے کیونکہ اس کا حد سے زیادہ استعمال کئی بیماریوں میں بھی مبتلا کر سکتا ہے۔