عالمی ادارہ صحت نے ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کا ٹیسٹ ٹرائل بند کر دیا تجربات  کے نتائج دنیا کے سامنے رکھ دئیے

5  جولائی  2020

جنیوا (این این آئی )عالمی ادارہ صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ملیریا کی دوائی ہائیڈروآکسی کلوروکوئن اور ایچ آئی وی کی دوا لوپیناویر/رٹوناویر کا اسپتالوں میں کرونا وائرس کے علاج کے لیے ٹرائل ٹیسٹ بند کیا جا رہا ہے، چونکہ ان کے استعمال سے اموات میں کسی قسم کی

کمی واقع نہیں ہوئی۔یہ ناکامی ایسے میں سامنے آئی ہے جب آج ہی کے دن عالمی سطح پر پہلی بار 200000 سے کرونا کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ ادارے نے بتایا ہے صرف امریکہ میں 512326 نئے کیسز سامنے آئے، جو کل تعداد کے ایک چوتھائی سے زیادہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے بیان میں کہاگیاکہ ان عبوری نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ دوسری دوائیوں کے مقابلے میں ہائیڈروآکسی کلوروکوئن اور لوپیناویر/رٹوناویر اسپتال میں داخل مریضوں کی اموات میں کمی نہیں لاتیں۔ تجربہ کرنے والے معالج فوری طور پر ان کا استعمال بند کر دیں گے۔ادارے کی سرپرستی میں ان دوائوں کا مختلف ملکوں میں ٹیسٹ ٹرائل جاری تھا۔ادارے نے کہا کہ اس فیصلے کی سفارش تجربہ کرنے والی بین الاقوامی اسٹیرنگ کمیٹی نے کی ہے، جب کہ دیگر ادویات کا ٹیسٹ ٹرائل جاری ہے۔کرونا وائرس کے علاج کے حوالے سے عالمی ادارے کی دوسری ٹیم گلاڈ کی اینٹی وائرل دوائی، ریمڈیسیور کو آزما رہی ہے۔ یورپی کمشن نے جمعے کے دن ریمڈیسیور کے استعمال کی مشروط اجازت دے دی ہے، جب یہ ثابت ہوا کہ اس کا استعمال کرنے والے مریض قدرے جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ویکسین کے ٹیسٹ ٹرائل کو پانچ گروپوں میں بانٹا گیا تھا، تاکہ پتا چل سکے کہ کرونا وائرس کے علاج میں ان کی کوئی افادیت ہے۔ یہ ممکنہ ویکسین ریمڈیسیور، ہائیڈروآکسی کلوروکوئن، لوپناویر/رٹوناویر، جب کہ لوپناویر/ریٹاویر کا انٹرفرون کے ساتھ استعمال۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…