ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سبزیوں کا استعمال لمبی زندگی کیلئے موثر بر طانیہ میں ہونیوالی طبی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک ) غذا سے گوشت کو لگ بھگ مکمل طورپر نکال دینا طویل زندگی کی کنجی ثابت ہوسکتا ہے یہ دعویٰ بر طانیہ میں ہونےوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آ یاہے ۔امپر ئیل کا لج لندن کی تحقیق کے مطابق اپنی غذا کو پھلوں اور سبزیوں سے بھر پور کر دینا

امراض قلب اور فالج جان لیوا امراض کا خطرہ کم کردیتا ہے ۔تحقیق کے دوران لاکھوں یورپی شہریوں کی غذائی عادات اورطرز زندگی کا تجزیہ کرکے یہ نتیجہ نکا لا گیا ۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اکثر سبزیوں و پھلوں پر مشتمل غذا یعنی کبھی کبھار گوشت بھی استعمال کرتے ہیں ان میں شر یانوں کے امراض کے نتیجے میں ہلاک ہونے کاخطرہ 20 فیصد تک کم ہو جاتا ہے ۔محققین کا کہنا ہے کہ سبزیوں سے بھر پور غذا اپنی غذائیت کی بناءپر بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، بنیادی طور پر زمین سے نکلنے والی غذا حیوانی خوراک کے مقابلے میں صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے ۔تحقیق بتایا گیا ہے کہ حیوانی غذا سے مکمل طورپر گریز کی بجائے اس کی کچھ مقدار کا سبزیوں کے ساتھ استعمال دل کے امراض اور فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ کم کرنے کا موثر ذر یعہ ہے

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…