بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

مخیر شخصیت کا جنرل ہسپتال کیلئے وینٹی لیٹر کے متبادل جدید طبی آلات کا عطیہ

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)امریکہ میں مقیم پاکستانی مخیر شخصیت نے لاہور جنرل ہسپتال کو وینٹی لیٹر کے متبادل جدید طبی آلات کا عطیہ دیاہے جو کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا نظام تنفس بحال رکھنے میںمفید ثابت ہو رہے ہیں۔ ہائی فلو آکسیجن نیزل کینولا کا عطیہ وصول کرتے وقت پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر نے کہا کہ اپنے مالی وسائل مخلوق خدا کی خدمت کے لئے خرچ کرنے والے

افرادنیا و آخرت میں سرخروہوں گے اور ہم سب بھی ان کے بہت شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین، پروفیسر خالد وحید، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق و دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ امریکہ کی مخیر شخصیت ضیا ء الدین بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی جی ایم آئی وایل جی ایچ کی کورونا ہیلپ لائن اور ٹیلی میڈیسن سروس بیرون ممالک رہائش پذیر پاکستانیوں کے لئے راہنمائی اور وائرس کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے دیار غیر میں مقیم پاکستانی اپنے گھر میں ہی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کی سربراہی میں کوڈ 19- کے دوران معا لجین نے بچاؤ کے لئے جس طرح اندرون و بیرون ممالک لوگوں کی راہنمائی کی ہے اس سے نہ صرف اس وباء میں مبتلا افرادکا حوصلہ بڑھا بلکہ قیمتی مشوروں کی بدولت انہوں نے بھی سکھ کا سانس بھی لیا ہے۔پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی وطن عزیز کے سفیر ہیں زلزلہ، سیلاب یا کوئی اور ناگہانی آفت ہو تو ان افراد نے ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کی بڑھ چڑھ کر خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی اور ان کا دکھ در د بانٹنے کے لئے دل کھول کر عطیات دئیے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاندان نے لاہور جنرل ہسپتال کے ڈائلسسز سنٹر کی اپ گریڈیشن، جدید مشینوں کی فراہمی کے علاوہ یورالوجی اور گائنی وارڈ کی تزئین و آرائش کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے ہیں جس سے بہترین سہولتوں سے پاکستانی مریض مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے ملنے والے عطیات دکھی انسانیت کی خدمت پر اسی طرح خرچ کئے جائیں گے اور علاج معالجے کی سہولتوں کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…